جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آپریش کامیاب، اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار بازیاب، 11ڈاکو مارے گئے

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(نیوزڈیسک)سندھ اور پنجاب کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے بعد 2 روز قبل اغوا کئے گئے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔اطلاعات کے مطابق پنجاب اور سندھ کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے اغوا کئے گئے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔ کارروائی میں 11ڈاکوبھی مارے گئے پنجاب اور سندھ کی پولیس نے کمانڈوز اور رینجرز اہلکارں کے ساتھ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے زمینی ا ور فضائی آپریشن کیا جس میں بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ 2 گن شب ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کی جانب سے بڑے آپریشن کے خوف سے ڈاکو مغوی اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ¾ ڈاکوو ¿ں کے ٹھکانوں پر بمباری سے شلتو گینگ کا ڈاکو گولو شر ہلاک ہو گیا۔بازیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی سیف الاسلام، ہیڈ کانسٹیبل ممتاز بلا، کانسٹیبل عارف شاہ، ضیاءالرحمان، طاہر علی، شہزاد اور آصف شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق پولیس مقابلے میں 11ڈاکو ہلاک ،7زخمی ہوگئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ڈاکووں کو گن شپ ہیلی کاپٹر سےفائرنگ کانشانہ بنایاگیا۔ ڈی پی او کے مطابق مارے گئے ڈاکووں کا تعلق چھوٹو شر اور سلطو گروپ سے ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکو رحیم یار خان میں کچے کے علاقے رونتی میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کا حکم دیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…