جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آئین کہتا ہے ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ، سپریم کورٹ ،عوام کہتے ہیں آئین کا تحفظ کرو ، جسٹس جواد خواجہ

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز نے کہاہے کہ آئین کا حلف لے رکھا ہے ، آئین کہتا ہے ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم کا تصور کسی آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کا معیار ہے یا نہیں ؟ واضح ہونا چاہیے پیر کو یہاں سپریم کورٹ میں 18 ویں اور 21 ویں ترامیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں فل بنچ نے کی دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ انتظامیہ کا افسر جب اپنی حدود سے نکل جاتا ہے تو ہم اس کا سختی سے محاسبہ کرتے ہیں،اسی طرح مقننہ کوئی قانون بنائے اور اسے اس کا اختیار نہ ہو تو کیا ججز اپنی حدود پا کر سکتے ہیں؟ کیا ہم ایک اکیڈمک تھیوری کو جواز بنا کر اختیار سماعت کر سکتے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم کا تصور کسی آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کا معیار ہے یا نہیں ؟ واضح ہونا چاہیے۔ جسٹس عظمت سعید نے حامد خان سے سوال کیا کہ اگر ترمیم کی آڑ میں آئین کو بگاڑا جائے تو عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ اختیار دینے والے پاکستان کے عوام ہیں اورعوام کہتے ہیں آئین کا تحفظ کرو۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ اگر پارلیمنٹ آئین میں ترمیم چاہے کہ ملک سیکولر ہو تو کیا ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے جاننا ضروری نہ ہو گا؟ تاریخی پس منظر میں بھی چیزوں کو دیکھنا ہو گا، علیحدگی میں نہیں دیکھ سکتے۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ قانون وفاقی پارلیمانی نظام کیخلاف ترمیم کی اجازت نہیں دیتا تاہم پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیتا ہے،کیا یہ دونوں شقیں متصادم نہیں؟ جس پر لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا آئین میں ترمیم کا اختیار لا محدود نہیں جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم میں ہم نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا تھا کہ آپ اس کو دیکھ لیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…