ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، 8 افراد جھلس گئے

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی اور اتنی تیزی سے پھیلی کی فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ، آگ سے8 افراد جھلس گئے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سائٹ میں ولیکا ہسپتال کے قریب ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر پہلے دس گاڑیوں کو روانہ کیا گیا لیکن آگ کی شدت بڑھتے ہی شہر بھر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں کو طلب کرنے کے ساتھ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری کے اندر موجود ملازمین جس میں خواتین بھی شامل تھے جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے نظر آ رہے تھے۔دریں اثنائ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے سائٹ کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ مانیٹرنگ کررہے ہیں۔آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سائٹ ایریا کی گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث 5خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…