لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقہ این اے 125 اور پی پی 155کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور میاںنصیر احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ہنگامی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن ٹربیونل کی طرف سے سنائے جانے والے فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما?ں نے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے جس میں فیصلے کے نکات کا جائزہ لے کر آئندہ کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا