اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے ان کو انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے ان کو انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنا دیاہے۔ جس کے بعد مختلف حلقوں سے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی
نے خواجہ محمد آصف سے رابطہ شروع کردئیے ہیں۔ انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنتے ہی خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہشمند سابق ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے موجودہ حلقوں میں جا کر انتخابی مہم چلائیں۔جو رکن اسمبلی پارٹی کے ساتھ وفا دار رہے گا اسے ٹکٹ دیا جائے گا۔ جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر اختلافات ختم کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔