پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دھاندلی کا ”قصہ“ حقیقت بننے لگا،پیپلزپارٹی کاپلٹ کر وار،حکومت پریشان

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے انتخابی دھاندلی سے متعلق الزامات پر جوڈیشل کمیشن میں جواب جمع کرادیا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے منظم دھاندلی کے الزامات کو بے بنیادقرار دیا گیا ۔پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے 65 حلقوں کے پولنگ بیگ کھولنے کامطالبہ کردیا۔اپنے وکلاکی جانب سے کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں مسلم لیگ (ن )نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کے دھاندلی سے متعلق الزامات پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے، لہذا ایسی صورت میں متعلقہ شواہد دینا بھی تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے سوالنامے کا براہ راست جواب نہیں دیا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے 65 حلقوں کے پولنگ بیگ کھولنے کامطالبہ کردیاہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزازاحسن نے جوڈیشل کمیشن کوجمع کرائے گئے جواب میں بتایاکہ پولنگ بیگ کی جانچ پڑتال سے منظم دھاندلی کا پتہ چل سکتا ہے،65 حلقوں کے امیدوار، ڈی آراو ز کو بلایا جائے، پیپلزپارٹی نے اپنے جواب میں کہاگیاکہ محکمہ مال پنجاب سے ملنے والے تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی ہیں، مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لئے این اے 124 اور 139 کا ریکارڈ تباہ کیا گیا اگرجیتے ہوئے امیدوار یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عوام کے ووٹوں سے جیتے ہیں تو ان کو تھیلوں کی جانچ پڑتال خوشی سے کرانی چاہیے۔پیپلز پارٹی کے جواب پر مسلم لیگ (ن )نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تھیلے کھولنے کی تجویز ناقابل عمل ہے، دوسال کا عرصہ گزرنے کے بعد انتخابی ریکارڈ کا جائزہ لینا ممکن نہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…