جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کار چور انجینئر کی کارستانی، اپنی گاڑی فروخت کرتا پھر چرا لیتا ،واردات کے نئے انداز نے پولیس کو بھی چکراکر رکھ دیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں کار چوری کرنے والے انجینئر نے ایک گاڑی کئی مرتبہ چوری کی اور فروخت کی، 17.5لاکھ میں فروخت کر کے پھر چرالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں سول انجینئر نے پہلے خود اپنی کار سرفراز الدین کو فروخت کی پھر اسے چرابھی لیا۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ سنگھل نے گاڑی کی دوسری چابی کی مدد سے چوری کی واردات انجام دی۔

پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اتراکھنڈ کے رہنے والے منوج کو گاڑی سمیت اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔واضح ہوکہ سرفرازالدین کو کیب سروس کیلئے گاڑی کی تلاش تھی۔ اس نے ایک اشتہار شائع کروایا جس کے بعد سنگھل سے رابطہ ہوا ۔ دونوں کے مابین گاڑی 17.5لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ طے پایا۔اس موقع پر سرفراز الدین نے 50ہزار روپے نقد اور 14لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کرکے گاڑی خرید لی۔ گاڑی کے کاغذات بقیہ 3لاکھ رورپے کی ادائیگی کے بعد دینے کی بات پررضامند ی ہوئی تھی۔جس دن گاڑی چوری ہوئی اس دن سرفراز الدین نے سنگھل سے ملاقات کر کے سادہ چیک دیا تھا اور گاڑی کے مالکانہ حقوق کے کاغذات ٹرانسفر کرنے کیلئے کہا لیکن جب سنگھل کار پارکنگ میں پہنچا تو وہاں گاڑی موجود نہیں تھی۔سرفرازالدین نے سنگھل کو فون کیا تواس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کبھی فون نہ کرنا۔سرفراز کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد سنگھل نے بھی رپورٹ درج کرائی جس میں الزام لگایا کہ سرفراز الدین کا چیک باونس ہوگیا تھا ۔ پوچھ گچھ کے دوران سنگھل کے بیانات تبدیل ہونے پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ اسکے ساتھ سختی کا رویہ اختیار کیا تو حقیقت حال سے پردہ اٹھاکہ سنگھل نے ہی گاڑی بیچنے کے بعد نقلی چابی کی مدد سے چرائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…