کراچی(آئی این پی ) نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا ہے کہ میں نقیب کو بھول سکتا ہوں اور نہ اس کے خون کا سودا کرسکتا ہوں، را ؤ انوار طاقتور ہے تو میں بھی محنت کش ہوں۔ سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان نے کہا
کہ وہ نہ نقیب کو بھول سکتے ہیں اور نہ اس کے خون کا سودا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر را ؤ انوار طاقتور ہے تو میں بھی محنت کش ہوں۔اس موقع پر گرینڈ جرگہ کے رہنما سیف الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت را ؤ انوار کی پشت پناہی کر رہی ہے۔