اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماں سے محبت کا یہ عالم کہ ماں کی جدائی بیٹا برداشت نہ کر سکا، ماں کی تدفین کے بعد 60سالہ بیٹا بھی چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں آئے روز والدین کی نافرمانی اور ان سے ناروا سلوک کی خبریں میڈیاپر دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہیں وہیں والدین سے بے پناہ محبت اور ان کا احترام کرنیوالے بچے بھی لوگوں کے دلوں میں اپنے اچھے سلوک سے ان مقدس رشتوں کی قدر اور اہمیت کو اجاگر کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال سعودی عرب میں دیکھنے میں آئی
جب ایک فرمانبردار اور ماں سے بے پناہ محبت کرنے والے بیٹے سے ماں کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور ماں کے انتقال کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کا بھی انتقال ہو گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاض شہرکےمقامی شہری شیخ سلیمان القنیطیر تراویح کے بعد النسیم قبرستان میں اپنی ماں کی تدفین کے بعد گھر پہنچےتو ماں کی جدائی میں چند گھنٹے بھی نہ گزارسکے اور اچانک بیہوش ہو کر گرپڑے اور جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔ وہ قرآن کریم کے معلم اور ایک مسجد کے امام بھی تھے۔