پشاور(آن لائن)رمضان المبارک اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث فاٹا اور خیبر پختونخوا سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی وطن واپسی میں کمی آ گئی ہے گزشتہ تین مہینوں کے دوران رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 6ہزار جبکہ غیررجسٹرڈ 10ہزار مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں خیبرپختونخوا ، فاٹا اور بلوچستان سے زیادہ واپسی ہو ئی ہے رمضان المبارک اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث رجسٹرڈ او ر
غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مسلسل کمی آ رہی ہے رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ واپس جانے والے افغان مہاجرین کے موقف کے مطابق روزوں میں وطن واپسی کے حوالے سے انہیں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے عید الفطر کے بعد واپسی میں تیزی ہو گی جس کے لئے رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے یو این ایچ سی آرمراکز سے رابطے کئے ہیں رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کو فی کس 200ڈالر دیا جاتا ہے۔