جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’کشمیری مجاہد شبیر شاہ کی بیٹی بھی فائٹر نکلی‘‘ بارہویں جماعت میں 500میں سے 489نمبر حاصل سما ء بھارتی جیل میں قید باپ سے ملنے جاتی توجانتے ہیں وہاں کیا کرتی؟

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھر میں شبیر شاہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ،بھارتی مظالم  کے خلاف لڑنے والے کشمیری مجاہد شبیر شاہ کی بیٹی بھی اپنے والد کی طرح فائٹر نکلی۔تاہم اس نے یہ معرکہ بھارتی گولیوں کے مقابلے میں بندوق اٹھانے کے بجائے قلم کو اپنا ہتھیار بنا کر سر کیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شبیر شاہ کی بیٹی سماء شبیر شاہ نے سی بی ایس ای کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں

جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما شبیر شاہ کی بیٹی دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) سری نگر (اتھواجن ) کی طالبہ ہیں۔ سماء شبیر شاہ نے بارہویں کے امتحانات میں 97 اعشاریہ 8 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔500میں سے 489نمبر لینے والی سماء نے تاریخ کے مضمون میں 99فیصد نمبر حاصل کیے۔سماء شبیر شاہ نے اپنی اس کامیابی کو اپنی والدہ ڈاکٹر بلقیس کی خصوصی توجہ اور محنت کا نتیجہ قرار دیا اور ساتھ ہی بھی بتایا کہ اس میں تہاڑ جیل کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔وہ جب بھی جیل میں قید اپنے والد سے ملنے آتی تھیں انہیں چار پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا چنانچہ وہ اپنی کتابیں ساتھ لے آتی تھیں اور اس دوران مسلسل سبق یاد کرتی رہتی تھیں۔واضح رہے کہ شبیر شاہ کی زندگی کا زیادہ تر حصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 30 سال قید کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے گزارے لیکن بھارتی حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…