ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

غریب سعودی خاتون کی ٹوئیٹر پرصارفین سے ان کے والدسے مسواک خریدنے کی اپیل سوشل میڈیاپر وائرل،ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اسکالر شپ پر بیرون ملک زیر تعلیم ایک سعودی خاتون نے ٹوئیٹر پر اپنے فالورز سے اپیل کی ہے کہ وہ حرمِ مدنی کے نزدیک اس کے والد کے ٹھیلے سے مسواک خریدیں۔ خاتون نے مذکورہ ٹھیلے کے ساتھ اپنے والد کی تصویر بھی منسلک کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تصویر پر تبصرہ کرے ہوئے مذکورہ خاتون امجاد محمد علی نے لکھا کہ

میں خود ہر چیز میں اپنے والد کی مدد کرتی ہوں لیکن میرے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ میرے والد مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے نزدیک مسواک کا ٹھیلہ لگاتے ہیں۔ جو کوئی وہاں جائے اور انہیں دیکھے تو ان سے ایک مسواک ضرور خریدے۔ امجاد کے والد اضافی آمدنی کے واسطے یہ کام کرتے ہیں۔امجاد کو توقع نہیں تھی کہ سوشل میڈیا پر ان کی اپیل کے پھیل جانے کے بعد سماجی سطح پر عوام کا اتنا مثبت ردّ مل سامنے آئے گا۔ امجاد نے بتایا کہ لوگوں نے وسیع اور بڑے پیمانے پر ان کا مثبت جواب دیا اور وہ بھلائی سے بھرپور اس معاشرے کے برتاؤ پر حیران رہ گئیں۔امجاد کینیڈا میں اپنے شوہر کے ساتھ اسکالر شپ پر زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوئیٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ نہیں اس لیے انہیں توقع نہیں تھی کہ کوئی ان کی ٹوئیٹ پر کان دھرے گا یہ ان کی اپیل اتنے بڑے پیمانے پر پھیل جائے گی۔ ابو علی کی کنیت سے معروف ان کے والد لوگوں کی آمد پر بہت خوش ہیں۔ بہت سے لوگ خاص طور پر میرے والد سے مسواک خریدنے کے لیے گئے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…