جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آن لائن کمپنی کا کشمیری مظاہرین کی تفصیلات بھارتی وزیراعظم کو دینے کا انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)مقبوضہ وادی کی مظلوم عوام کے خلاف بھار ت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا سامنے آگیا،آن لائن رقم ادائیگی خدمات کمپنی سے حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں کی معلومات لینے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی تحقیقاتی ویب سائٹ نے ایک اور اسٹنگ آپریشن کے ذریعے یہ دعویٰ کیا کہ موبائل والٹ سے لے کر آن لائن ادائیگی کی خدمات

فراہم کرنے والی کمپنی پے ٹی ایم نے مقبوضہ کشمیر میں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والے افراد کی تفصیلات نئی دہلی میں وزیر اعظم ہاوس کو فراہم کی ہیں ۔یہ معلومات وزیر اعظم ہاوس کے حکم نامے کے بعد فراہم کی گئیں ۔وڈیو میں پے ٹی ایم کمپنی کے سینئر نائب صدر اجے شیکھر نے اعتراف کیا کہ دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر سے ان کو فون کرکے کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پے ٹی ایم کا استعمال کرنے والوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ان کا کہناتھا کہ تفصیلات فراہم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پے ٹی ایم ایپ کے کون سے کشمیری صارفین مظاہرہ کرتے ہیں ۔دوران گفتگو اجے شیکھر نے کہا کہ ہماری اس موبائل ایپ میں مودی بھی ہیں ۔ ہم ان کی کتاب ایگزیم واریئرکو ای فارمیٹ میں فروغ دے رہیں ۔ا جے شیکھر نے کہا کہ وہ بھگوت گیتا کو بطورکوئز اس ایپلی کیشن کے ذریعے فروغ دیں گے کیونکہ ان کی ایپ کے ذریعے روزانہ پچیس سے تیس ہزار لوگ کوئز مقابلے کھیلتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے قریبی رابطے ہیں ، یہ میرے خون میں شامل ہے ۔میں آر ایس ایس میں بہت سے لوگوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں ۔تاہم ویب سائٹ کے الزام کے جواب میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وڈیو میں غلط دعوے کئے گئے ہیں اور اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ۔کمپنی کے مطابق صارفین کے ڈیٹا کو کسی کے ساتھ یہاں تک کہ حکومت یا کمپنی یا کسی ملک کے ساتھ کبھی شیئر نہیں کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…