جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ نام سامنے آ گئے

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور میاں محمود الرشید کے درمیان ملاقات ہوئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے چار ناموں پرغور کیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات میں چاروں نام پر غور کیا گیا، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے اپوزیشن کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ اور کامران رسول کے نام دیے

جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کے نام دیے گئے ہیں۔ ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے نگران وزیراعلیٰ کے نام کے لیے شہباز شریف اور محمود الرشید کے درمیان سوموار 28 مئی کو دوبارہ ملاقات ہو گی جس میں کوئی نیا نام بھی زیر غور آ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، پورے ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی تھیں اور بھجوائی گئی سمری میں صدر مملکت سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 (1) کے تحت آئندہ عام انتخابات کے لیے ایک تاریخ چننے کے لیے کہا گیا تھا جس پر صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کی تاریخ منتخب کی۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کی مدت 28 مئی کو پوری ہو جائے گی جبکہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ان کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر کرانا لازمی ہے۔ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…