جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیل کی پیداوار بڑھانے پر روس اور سعودی عرب متفق

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس اور سعودی عرب آئندہ ماہ سے تیل کی پیداوار بڑھانے پر بظاہر متفق ہو گئے ہیں اور دنوں ملکوں کے وزرائے توانائی نے کہاہے کہ یہ اقدام توانائی کی قیمتوں میں گرانی سے صارفین کی پریشانی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیرتوانائی خالد الفلاح اور ان کے روسی ہم منصب الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوئے

ایک اقتصادی فورم میں کہا کہ وہ 2016ء سے تیل کی پیداوار پر منجمد کرنے والے ایک معاہدے کو ختم کرنے کے تیار ہیں۔وزراء کا کہنا تھا کہ اس بارے میں لائحہ عمل پر بتدریج سال کے دوسری ششماہی تک مکمل ہوگا۔2016ء میں تیل کی پیداوار کو محدود کرنے کا یہ معاہدہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو 30 ڈالر فی بیرل سے نیچے جانے سے روکنا تھا جس کے بعد اس قیمت میں استحکام اور بہتری دیکھی گئی تھی۔لیکن حال ہی میں خاص طور پر امریکہ کی طرف سے تیل کی بڑی پیداوار والے دو ممالک ایران اور وینزویلا پر پابندیاں عائد کیے جانے کی وجہ سے یہ قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر چکی تھیں۔سعودی عرب اور روس کی طرف سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے اعلان کے بعد ہی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تین فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ چین جو کہ دنیا میں توانائی کی کھپت والا سب سے بڑا ملک ہے، اس نے بھی ایسے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ آیا مناسب مقدار میں تیل کی پیداوار ہو بھی رہی ہے یا نہیں۔روس اور سعودی عرب فی الوقت دنیا میں تیل پیدا کرنے والے سب بڑے ممالک ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے پاس تیل کی پیداوار کو بڑھانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…