نئی دہلی (سی پی پی )بھارت میں بہادر سکھ پولیس آفیسر نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے مسلم نوجوان کی مشتعل ہجوم سے جان بچائی۔جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے ۔جمعہ کو بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق مسلم نوجوان ایک ہندو لڑکی سے ملنے اترکھنڈ ، رام نگر کے گاؤں گریجا میں واقع ایک مندر پہنچا جہاں انکو انتہاپسند ہندو تنظیم کے جنونیوں نے گھیر لیا۔ ہجوم نے نوجوان سے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا۔ جب پتا چلا مسلمان ہے وہ تشدد پر اتر آئے۔
ہجوم میں انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد اور اور اسکے یوتھ ونگ بجرنگ دل کے جوان شامل تھے۔ وہ مسلسل لڑکے پر حملے کرتے رہے۔ یہاں تک کہ پولیس نے تشدد کے شکار نوجوان کو اپنی حفاظت میں لیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب انسپکٹر گگن دیپ سنگھ نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نوجوان کو اپنی تحویل میں لیا۔ خاتون اس دوران بلوائیوں سے جھگڑتی رہی۔سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے تعریف کی اور کچھ نے محاذ کھول لیا۔