بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل ہونےوالا ایک ارب ڈالر سے زائد کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا

datetime 4  مئی‬‮  2015 |
Pinigai.

کراچی(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والا ایک ارب ڈالر سے زائد کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔پاکستان میں توانائی کے بحران کے باوجود غیرملکی کمپنیوں کے ریونیو میں اضافہ ہورہا ہے بالخصوص کنزیومر گڈز بنانے والی کمپنیوں کی فروخت سال بہ سال بڑھ رہی ہے۔ پاور سیکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن اور فنانشل بزنس غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع کی منتقلی کے لحاظ سے اہم ترین شعبے بنے ہوئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری بشمول براہ راست اور نجی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ ایک ارب 57لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔
جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ 82کروڑ 48 لاکھ ڈالر جبکہ غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ 19کروڑ 9 لاکھ ڈالر کا منافع شامل ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 82کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا تھا جس میں 67کروڑ 76لاکھ ڈالر منافع براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری جبکہ 14کروڑ 57 لاکھ ڈالر کا منافع غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے منتقل کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سب سے زیادہ 16کروڑ 71لاکھ ڈالر کا منافع مالیاتی کاروبار کرنے والی کمپنیوں نے منتقل کیا۔ کمیونیکیشن سیکٹر 16کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر رہا جس میں 15 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر جبکہ 48لاکھ ڈالر کا منافع آئی ٹی کمپنیوں نے منتقل کیا۔پاور سیکٹر سے منافع کی منتقلی 10 کروڑ 31لاکھ ڈالر رہی۔ تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری سے 10کروڑ 66لاکھ ڈالر، فوڈ بزنس سے 7 کروڑ 56 لاکھ ڈالر،پٹرولیم ریفائننگ سیکٹر سے 5کروڑ 70 لاکھ ڈالر، سیمنٹ سیکٹر سے 5کروڑ 48لاکھ ڈالر، کیمکل کے شعبے سے 2 کروڑ 55لاکھ ڈالر، آٹو موبائل سیکٹر سے 3 کروڑ 58لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ سیکٹر سے 3کروڑ 37لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…