بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمنٹ ہاؤس میں بھارتی کمپنی کا میٹیریل استعمال کرنے کا انکشاف

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ ہاؤس میں نئے سینٹرل ایئرکنڈیشن سسٹم کی تنصیب کے لیے سی ڈی اے حکام نے ایک بھارتی کمپنی کا مٹیریل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی، سینٹرل کولنگ سسٹم کے لیے ٹینڈر بھرنے والی کمپنیوں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل اے سی سسٹم میں چلرز کی تبدیلی کے لیے سی ڈی اے نے ٹینڈرز طلب کیے تھے جس میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے چلرز کی تفصیل دی گئی تھی۔ ٹینڈرز میں کہا گیا تھا کہ چین اورکوریا کی مختلف کمپنیوں سمیت انڈیا کی کمپنی ’’تھرمیکس‘‘ کے چلرز بھی قابل قبول ہون گے تاہم جب معاملے کا علم سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل کو ہوا تو انھوں نے ڈی جی ای اینڈ ایم سے فوری طور پر وضاحت طلب کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کمپنی کو کیوں شامل کیا گیا ہے جبکہ ملکی تجارتی پالیسی کے مطابق بھارت سے مشینری اوراس طرح کے سامان پر پابندی عائد ہے۔ بھارتی کمپنی کوشارٹ لسٹ کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ معظم علی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انھیں وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ ایسی غلطی ہوئی تو ان کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…