جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کا تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے کا اعلان

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (آئی این پی ) اقوام متحدہ نے تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخفیفِ اسلحہ سے نیارجحان پیدا ہوگا، نئے ساتھی کے تعلقات کو فروغ دیا جائیگا ا ور پائیدار امن و سکیورٹی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے جنیوا میں تخفیفِ ا سلحہ کے نئے ایجنڈے کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے ا س امید کا اظہار کیا کہ

تخفیفِ اسلحہ سے نیارجحان پیدا ہوگا، نئے ساتھی کے تعلقات کو فروغ دیا جائیگا ا ور پائیدار امن و سکیورٹی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔ گوتریز نے کہا کہ تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے میں انسانیت کے تحفظ ، انسانی جان کے تحفظ اور مستقبل میں سکیورٹی کے لئے تخفیفِ اسلحہ پر عمل درآمد کے حوالے سے تین کلیدی نکات ہیں۔ سب سے پہلا انسانیت کے تحفظ کے لئے تخفیفِ اسلحہ سے مراد جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھِیلانے والے ہتھیار وں کی کمی یا ان کا خاتمہ ہے۔۔ دوسرا انسانی جان کے تحفظ کے لئے تخفیفِ اسلحہ کا مطلب عام ہتھیاروں کے عام شہریوں پر منفی اثرات کو کم کیا جا نا ہے ۔ تیسرا کلیدی نکتہ مستقبل میں سکیورٹی کے لئے تخفیفِ اسلحہ سے مراد سائنس و ٹیکنالوجی سے زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ نئے ہتھیاروں کے استعمال کا امکان بھی ہوگا اس سے نئی جنگ کی شروعات یا نئے ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ کا امکان بھی جنم لے گا اس لئے تخفیفِ اسلحہ ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…