جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

datetime 4  مئی‬‮  2015 |

کراچی  (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان کے نکات کے مطابق بلوچستان میں قیام امن اور ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کا سربراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو بنائے جانے کا امکان ہے، کمیٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اس سلسلے میں وزیراعظم جلد پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت عسکری قیادت، پارلیمانی جماعتوں اور بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی کاتعین کرے گی، کمیٹی کے قیام کے بعد ابتدائی طور پر رابطے شروع کیے جائیں گے اوریہ رابطے وزیر اعلیٰ بلوچستان کریں گے ،ناراض رہنماؤں سے رابطوں کے بعد ابتدائی نکات سامنے ا نے ،کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کے بعد وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کرنے کیلیے حتمی پالیسی کی منظوری دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…