بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پچاس سالہ خاتون کی 55 شادیاں

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواکشوط(نیوزڈیسک ) شمال مغربی افریقا کے ملک موریطانیہ کی 50 سالہ خاتون نے اپنی 55 شادیوں کا انکشاف کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق خاتون نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شادی شدہ زندگی کا آغاز نوعمری میں ہی ہوگیا تھا اور ان کے اس سفر میں مختلف قسم کے مرد شریک ہوئے، خاتون کے مطابق ان کی طویل ترین شادی 15 سال چلی جب کہ بعض شادیاں 3 ماہ،2 ہفتے اوربعض تو 2 دن میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گئیں۔خاتون نے ناکام شادیوں کا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہروں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسد اور ان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ انہیں علیحدگی پر مجبور کردیتا تھا تاہم 55 میں سے صرف 3 شوہر ایسے تھے جن کے ساتھ رہ کر انہوں نے خود کو محفوظ تصور کیا۔واضح رہے کہ موریطانیہ افریقا کا ایسا ملک ہے جہاں غیرشادی شدہ خواتین ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

مزید پڑھئے:دینا کے امیر ممالک کے مقابلے میں امریکہ میں خواتین کا بچے کی پیدائش کے دوران مرنے کا زیادہ امکان

 



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…