جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف کاوہ بیان جس پرنجم سیٹھی چونک کررہ گئے

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ آرمی چیف نے کراچی میں ایسی بات کی جس پر وہ چونک کررہ گئے ، جنرل راحیل شریف نے واضح کیاکہ ایک پلان کے تحت غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہورہی ہے جس سے واضح ہوگیا کہ آگے کچھ ہونے جارہا ہے جس کا یہ اوپننگ بیان تھا، یہ بھی ظاہر ہوگیا ہے کہ اس کا تعلق ہندوستان کے ساتھ ہوگا، کیونکہ کوئی سیاسی جماعت بیرونی طاقتوں کی مدد کے بغیر قومی سلامتی کے خلاف کام نہیں کرسکتی اور ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ صولت مرزا کا کیس بھی ایسا ہی تھا اور اسے استعمال کر کے ایم کیو ایم کے خلاف ایک ماحول بنایا گیا ،صولت مرزا نے جو کہا سچ کہا، اس ویڈیو کے آنے سے ایم کیوا یم کو نقصان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فائدہ ہوا، کراچی میں اس وقت دہشت گردی کے خلاف 75فیصد آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف ہورہا ہے، صولت مرزا سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ صولت مرزا نے جو باتیں کی ہیں اس کے ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں اس لئے بہتر ہے کہ اسے پرانے کھاتے میں پھانسی دیدی جائے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے اندازہ ہوگیاتھاکہ آگے کچھ ایسے شواہد سامنے آئیں گے جس کے ساتھ انڈیا کا لنک سامنے آئے گا،دلچسپ بات یہ ہے کہ کراچی میں ایک طرف فوج ایک آپریشن کررہی ہے، اس کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جس پر وہ یہ یقین رکھتی ہے، دوسری طرف ہماری سیاسی جماعتیں ہیں جن کے سیاسی مقاصد ہیں، اسی لئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ابھی تک کراچی آپریشن کی ملکیت نہیں لی ، فوج محسوس کررہی ہے کہ ہم قومی مفاد میں کام کررہے ہیں مگر سندھ حکومت ساتھ نہیں دے رہی اور وفاقی حکومت بھی اس حد تک تیزی سے ساتھ نہیں دے رہی جیسا کہ دینا چاہئے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…