اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی کا اقامہ بھی نکل آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی طاہر چیمہ کا اقامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے کی۔عدالت نے طاہر بشیر چیمہ
، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سیکرٹری قومی اسمبلی، نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور چئیرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں مختلف مقدمات درج اور وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ طاہر بشیر کی ایک آف شور کمپنی بھی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔