جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کی لائنیں لگ گئیں ، 3000سے زائددرخواستیں جمع، جانتے ہیں پارٹی فنڈ میں کل کتنی رقم جمع ہوئی؟

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عام انتخابات کے لئے پی ٹی آئی ٹکٹ کے خواہشمند افراد نے 20 کروڑ روپے پارٹی فنڈز میں جمع کروا دیئے ۔ درخواستیں جمع کرانے کا کل آخری دن ہے ۔ معلومات کے مطابق ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے لئے تین ہزار سے زائد امیدواروں نے آن لائن درخواستین جمع کروائی ہیں جس کے پیش نظر ٹکٹ کے حصول کے لئے زرضمانت کے طور پر 20 کروڑ روپے کے قریب پارٹی

فنڈ میں رقم جمع کروائی جا چکی ہے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کے پیش نظرآخری تاریخ سوموار 14 کی مقرر کی گئی ہے ۔ معلومات کے مطابق اب تک آن لائن درخواستیں موصول ہونے والوں میں 2230 سے زائد صوبائی اسمبلیوں جبکہ 770 سے زائد قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں اور محتاط اندازے کے مطابق ایک ہزار کے قریب اور درخواستیں جمع کروائی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…