ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

کراچی اسٹاک مارکیٹ،گزشتہ ہفتے کے دوران اتارچڑھاﺅ کا شکار رہی

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) گذشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاﺅ کی زد میں رہی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 33900پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تاہم تاہم کاروباری ہفتہ کے اختتام پر انڈیکس33700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 4ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ۔نتائج سیزن کا اختتام ہونے اور اور نئے مالی سال کے حوالے سے بجٹ سے متعلق افواہوں کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ پورے ہفتے شدید اتار چڑھاﺅ کی زد میں رہی 4کاروباری دنوں میں سے2دن مندی کا رحجان غالب رہا اس دوران انڈیکس سے368.25پوائنٹس کم ہوگیا تاہم چینی صدر کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز مارکیٹ کے لئے خوش آئندثابت ہوااور دیگر2دنوں میں مارکیٹ کامثبت زون میں دیکھی گئی اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں 339.13پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کیونکہ انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کے قریب ہے اس لئے تکنیکی درستگی کے سبب مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے امکانات آئندہ آنیوالے ہفتہ میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میںزیادہ تر حصص کی قیمت بڑھی ہوئی ہے جس سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کار فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں ¾ کیپٹل گین ٹیکس سے جڑے مسائل اور کسی نئے ٹیکس کا آنیوالے بجٹ میں اطلاق مارکیٹ کے لئے مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق افراط زرمیں متوقع کمی سے شرح سود میں کمی کے امکانات مارکیٹ کے لئے خوش آئند ٹریگر ثابت ہو سکتا ہے جس کے باعث آئندہ دنوں میں مارکیٹ 34ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر سکتی ہے فی الوقت بجٹ سے متعلق ایشوز مارکیٹ کی سمت کاتعین کریں گی۔ کاروباری ہفتہ پیر تا جمعرات کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں45.16پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 33775.12پوائنٹس سے گھٹ کر33729.96پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 32.32پوائنٹس کی کمی سے 21673.58پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23605.57پوائنٹس سے گھٹ کر23588.90پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب 24کروڑ96لاکھ15ہزار982روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب10ارب5کروڑ87لاکھ86ہزار134روپے سے گھٹ کر 73کھرب 5ارب80کروڑ91لاکھ70ہزار152روپے پر آگیا۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ33کروڑ2لاکھ 99ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے تک محدود رہا جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین19کروڑ2لاکھ62ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر1481کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے546کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ،857میں کمی اور78کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ،بینک آف پنجاب،کے ایس بی بینک،ڈیرہ غازی خان سیمنٹ،جہانگیر صدیقی کمپنی،بائیکو پیٹرولیم،فیصل بینک اور ٹی آر جی پاک سرفہرست رہے۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…