منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف پر اربوں ڈالرز منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجنے کا الزام جسٹس (ر)جاوید اقبال کی وضاحت مسترد،ن لیگ نے چیئرمین نیب کے خلاف کیا بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا، تہلکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ،پارٹی قائد نواز شریف نے ایک بار پھر چیئرمین نیب کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں قابل قبول نہیں، نیب متعصب اور جانبدار ادارہ ثابت ہو چکا ہے،چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن موجود ہیں۔

جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب ہا ؤ س میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی صدر شہباز شریف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کی جانب سے نواز شریف سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران نواز شریف نے چیئرمین نیب کی وضاحت کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں قابل قبول نہیں، نیب متعصب اور جانبدار ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن موجود ہیں۔(ن)لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے پارلیمانی بورڈ ، الیکشن سیل اور منشور کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)نے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…