جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوامیں بغاوت ہوگئی

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ورکرز اتحاد خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کو من پسند افراد میں تقسیم کرنے پر پارٹی کے صوبائی صدر اور اراکین صوبائی اسمبلی کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ورکرز اتحاد نے الزام لگایاہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابا ت کیلئے ٹکٹس پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کئے بغیر اپنے ہی رشتہ داروں اور من پسند افراد کو دئیے گئے ہیں ۔ ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے کنوینر ارباب نثار خان ‘ ڈپٹی کنوینرآصف ہادی ‘ کنوینر خواتین ونگ آسیہ صالح خٹک اور انچارج یوتھ الیاس خلیل سمیت دیگر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارٹی چیئر مین عمران خا ن نے نائب چیئر مین شاہ محمود قریشی کوانچارج بناکر پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدی تاہم خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم سواتی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بورڈ کی سفارشات کے برعکس بھتہ خوروں ‘ سمگلروں اور بدعنوان افراد کو ٹکٹس دے دئیے جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام ٹکٹس پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے تحت دئیے جائیں ،اعظم سواتی اور یاسین خلےل و دیگر اراکین صوبائی اسمبلی کے دئیے ہوئے ٹکٹس منسوخ کرکے جسٹس وجیہہ الدین کے فیصلے کے مطابق اعظم سواتی کو پارٹی سے نکا ل دیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر ان کے مطالبات پر عمل نہ کیاگیا تو وہ ملک بھر میں احتجاج کرکے صوبائی صدر کے گھر کا گھیراﺅ کرینگے۔دریں اثناءبلدیاتی انتخابات مےں ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے اپنی کارکن سراپا احتجاج بن گئے ۔تحریک انصاف پشاور کے ناراض کارکنوں نے صوبائی صدر اعظم سواتی اوراراکین اسمبلی یاسین خلیل اور عارف یوسف کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے اعظم سواتی سمیت ایم پی ایز کے تصاویر نذر آتش کیں۔ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پشاور کے ناراض کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے صوبائی صدر اعظم سواتی، ایم پی ایز یاسین خلیل اور دیگر کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے شاہ محمود قریشی کے فارمولے کے علاوہ کسی کا فارمولہ تسلیم نہیں کرتے تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے توشدید احتجاج کیاجائیگا۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی سمیت اعظم سواتی اور یاسین خلیل کے گھروں کا گھیراﺅ سے بھی دریغ نہیں کریں گے احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے صوبا ئی صدر اعظم سواتی ، ایم پی اے یاسین خلیل اور عارف یوسف کی تصاویر کو اگ لگا دی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے بھی روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیابعدازاں مظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…