بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طالبہ کے بال کاٹنے پر اُستانی چار دن کیلئے قید

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد (نیوزڈیسک ) مصرمیں طالبہ کے بال کاٹنے والی اُستانی کو چاردن قیدکی سزاسنادی گئی اوراس سلسلے میں مزید تحقیقات کا حکم دیدیاگیا۔

 عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ کے جنوب میں واقع صوبہ الفیوم کے پراسیکیوٹرز نے بچی کے والدین کی شکایت پر استانی کو بغیر حجاب کے سکول آنے والی لڑکی کے بال کاٹنے کے جرم میں چار دن قید اور سکول کے ہیڈماسٹر کو معطل کردیا ۔  بچی کے والدین نے موقف اپنایاکہ بچی کی اسلامیات کی ٹیچر نے اسے حجاب نہ پہننے کی پاداش میں مارا تھا اور اس کے بالوں کو کٹر کی مدد سے کاٹ دیا،جس کے بعد سے انتہائی خراب نفسیاتی حالت میں ہے۔ بچی کی والدہ کاکہناتھاکہ استانی نے دوسرے طلباءکے سامنے بال کاٹے جس دوران باقی طلباءقہقہے لگا تے رہے ، بچی ابھی چھوٹی ہے ، وہ تب تک حجاب نہیں پہنے گی جب تک سے قائل نہیں کیا جائے گا۔ مصری وزارت تعلیم کے مطابق سکولوں میں حجاب پہننا لازمی نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…