جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ افسران اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ افسران اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق پورے پاکستان میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزججز ہونگے۔تاہم کچھ اضلاع اور فاٹا میں جوڈیشل افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہاں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لئے گئے ہیں۔

اسی طرح ریٹرننگ افسران کی اکثریت کا تعلق بھی ماتحت عدلیہ سے ہے۔ قانون کے مطابق اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی انتظامی افسران سے کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی پورے ملک میں کل تعداد 131 ہے۔ ملک کے ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوگا۔ جس میں سیماسوائے فاٹا اور بلوچستان کے تین اضلاع شیرانی ، کوہلواور سکندر آباد کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہونگے۔ فاٹا کی سات ایجنسیوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ایجنسیوں کے پولیٹکل ایجنٹس ہونگے جبکہ ایف ار پشاور، بنون ، کوہاٹ کا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کمشنر بنون ڈویڑن ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں 25 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ڈسٹرکٹ افسرہوگا۔ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 39 نشستوں کے لئے 39 ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے جوکہ ایڈیشنل سیشنز ججز/اور سینئر سول ججز ہیں۔ اسطرح خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی 99 نشستوں کے لئے 99 ریٹرننگ افسران تعینات ہوگئے ہیں جوکہ سول ججز ہونگے۔ پنجاب میں 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی ہے جو سب ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز ججز ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 نشستوں کے لئے 141 ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی جو تمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہونگے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 297 نشستوں کے لئے 297ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی ہے جوکہ سینئر سول ججز / سول ججز ہیں۔

سندھ میں 27 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ جو تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہیں۔سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لئے 61 ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز / سینئر سول ججز ہیں۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں کے لئے 130 ریٹرننگ افسران تعینات ہیں جو سول ججز ہیں۔ بلوچستان میں 34 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی ہوگئی بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 16 ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں جو سب ماتحت عدلیہ سے لگائے گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کے لئے 51 ریٹرننگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس میں سے 4 انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سب جوڈیشنری سے تعینات ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکی تعیناتی ہوگئی جوکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہے۔ اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لئے 3 ریٹرننگ افسران تعینات ہوئے جوکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…