بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اصغر خان کیس کی سماعت ! چیف جسٹس نےسابق آرمی چیف کو روسٹرم پر بلا لیا کیونکہ۔۔! ایسا موقف کہ عدالت نے فوری فیصلہ سنا دیا

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ پیش ہوئے جب کہ عدالت نے سماعت ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا ‘جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کہاں ہیں، وہ تشریف لائے ہیں جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا ‘جنرل صاحب روسٹرم پر آجائیں جس کے بعد جنرل (ر) اسلم بیگ روسٹرم پر آئے اور کہا کہ مجھے صرف ایک روز قبل کیس مقرر ہونے کا بتایا گیا ہے، میں کیس کی تیاری نہیں کرسکا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جنرل صاحب کسی صورت میں کیس کی سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی، اگر آپ کے وکیل نہیں ہیں تو دلائل خود شروع کردیں۔اس موقع پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کے وکیل نے کہا کہ مناسب ہوگا اس کیس کو اڑھائی بجے سن لیں۔چیف جسٹس نے وکیل سلمان اکرم راجا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اسی کیس میں آئے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی، میں اصغر خان کی جانب سے پیش ہوتا رہا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ہمیں اس کیس کا خلاصہ دے دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…