پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صعدہ میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے ایرانی اور لبنانی اسلحہ ساز ہلاک

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی جنگجو مارا گیا،ادھر ایک دوسری پیش رفت میں یمن کی آئینی فوج نے شمالی صعدہ کی باقم ڈاریکٹوریٹ کے اہم علاقے آل صبحان کو باغیوں سے واپس لے لیا، بریگیڈ تین کے فوجیوں نے آل صبحان میں حوثی باغیوں کا گھیراؤ کیا اور کارروائی میں19جنگجو ہلاک

اور 22 زخمی بھی ہوئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے عسکری حکام نے ایک بیان میں کہاکہ صعدہ گورنری میں عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر بم باری کی جس کے نتیجے میں حوثیوں کے ایرانی اور لبنانی دو اسلحہ ساز ہلاک ہوگئے۔عسکری حکام نے بتایا کہ صعدہ میں حوثیوں کے ایرانی اور لبنانی معاونین کی کئی روز سے نگرانی کی گئی۔ دونوں شدت پسند باقم ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے ایک گروپ کے ساتھ چھپے ہوئے تھے۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں یمن کی آئینی فوج نے شمالی صعدہ کی باقم ڈاریکٹوریٹ کے اہم علاقے آل صبحان کو باغیوں سے واپس لے لیا ۔یمنی فوج کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر صالح قروش نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ بریگیڈ تین اور پانچ کے فوجیوں نے صعدہ کے پہاڑی علاقوں مقیرع، البرکان، جبال آل الحدید، المیمنہ اور آل صبحان کے علاقوں سے باغیوں کو نکال باہر کرنے کے بعد ان کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔ فوجی افسر کا کہنا تھا کہ تازہ آپریشن میں حوثیوں کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ،بریگیڈیئر قروش نے بتایا کہ بریگیڈ تین کے فوجیوں نے آل صبحان میں حوثی باغیوں کا گھیراؤ کیا اور کارروائی میں19جنگجو ہلاک اور 22 زخمی بھی ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…