اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نیا کارنامہ، تعلیم ، صحت اور پانی سمیت بنیادی مسائل کیلئے مختص رقوم میگاپراجیکٹس میں جھونک دیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے بنیادی مسائل کے فنڈز میگا پراجیکٹس میں منتقل کردیئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ صاف پانی ،تعلیم اور صحت سمیت بنیادی مسائل کے لیے مختص رقوم میگا پراجیکٹس میں لگائی گئی ہیں اور ا س مد میں 24ارب 90کروڑ روپے دیگر میگا پراجیکٹس
کو دئیے گئے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دعویٰ کرتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ترقی پنجاب میں ہو رہی ہیں جبکہ چیئر ین تحریک انصاف عمران خان الزام عائد کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں پر پیسا خرچ کرنے کے بجائے جنگلا بس اور سڑکوں کی تعمیر پر پیسے ضائع کر رہی ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ کامیاب ریاستیں انسانوں پر انویسٹ کرتی ہیں نہ کہ پروجیکٹ میں۔