اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے آنے والی ترسیلات زر ملکی زرمبادلہ کا بڑا ذریعہ ہیں ،قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت نے آئندہ مالی سال میں جن مراعات کا فیصلہ کیا ہے ان میں سمندر پار
پاکستانیوں کیلئے انعامی سکیم بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والی وہ تمام ترسیلات زر جوکہ کمرشل بینکوں ،ایکسچینج کمپنیوں اور دیگر مالیاتی ذرائع کے ذریعے آئیں گی انہیں لکی ڈراز میں شامل کیا جائیگا، سٹیٹ بینک بہت جلد اس انعامی سکیم کی تفصیلات سے آگاہ کر ے گا۔