کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں تحریک انصاف کی صوبائی رہنما آپازہرہ شاہد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم راشد عرف ماسٹرکا اعترافی ویڈیو بیان جاری کردیا گیاہے۔ ویڈیو بیان میں ملزم نے زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔سال 2013 میں ڈیفنس کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث راشد عرف ماسٹر کا ویڈیو بیان میڈیا نے حاصل کر لیا ہے۔ بیان میں راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کلفٹن میں کی گئی وہ موٹر سائیکلوں پر فیز فور پہنچے۔ طارق ، آصف گنجا اور زاہد عباس عرف زیدی ساتھ موجود تھے راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کی گاڑی گیٹ کے قریب پہنچی تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ ندیم کے پاس پہنچے۔ راشد عرف ماسٹر کو ساوتھ پولیس نے گرفتار کیا تھا