بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے اعتراف پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک خوش

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے حالیہ طوفانی بارش کے متاثرین کی خبر گیری اور ان میں امددی رقوم کی تقسیم کیلئے پشاور کا دورہ کرنے پرو زیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت کا برملا اعتراف کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ اتوار کو طوفانی بارش سے ہونے والی تباہی میں متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر حرکت میں آئی اور صوبائی حکومت کے امدادی اور طبی اداروں نے زخمیوں سمیت تمام متاثرین کی مدد کیلئے بھر پور امدادی کاروائیاںشروع کیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے  پشاور میں اپنی تقریر کے دوران زخمیوں کے علاج معالجے اور دیگر بروقت اقدمات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور اس کے امدادی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس سے صوبائی حکومت پر امدادی کاموں میں تاخیر کا الزام عائد کرنے والے عناصر کی قلعی کھل گئی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدف تنقید بنانے والے ا±ن عناصر کی اصلیت سامنے آگئی ہے جنہوں نے ایک قدرتی آفت کے کربناک لمحات کو بھی اپنی سیاست چمکانے اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا ذریعہ بنانے سے ذرہ بھر بھی گریز نہیں کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے متاثرین کی امداد اور بارش سے جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی جس فراخدلانہ انداز میں تعریف کی ہے اس پر ہم وزیر اعظم نوازشریف کے مشکور ہیں ا±نہوں نے کہا کہ ہم نے اگرچہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ان مخصوص عناصر کی تنقید کی پرواہ نہیں کی لیکن آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اس طرح کی بے بنیاد تنقید پر افسوس ضرورہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرکے مذموم عزائم رکھنے والے عناصر کی تنقید کی نفی کردی ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ تقریب میں وزیر اعظم کو طوفانی بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اورخیبرپختونخوا حکومت کی امدادی سرگرمیوں کے اعداد و شمار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے ا±نہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بارش سے جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین میں اب تک 87 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے ا±نہوں نے کہا کہ بارش سے منہدم ہونے والے مکانات اور دیگر نقصانات کا سروے جاری ہے اوراب تک 8827 تباہ شدہ املاک کی نشاندہی کی گئی ہے ا±نہوں نے کہا کہ جونہی سروے کاکام مکمل ہو گا خیبرپختونخوا حکومت متاثرین کو ان کی تباہ شدہ املاک کے معاوضے کی ادائیگی میں حسب سابق ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…