پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا آپ چوہدری نثار کو منانے جائینگے؟جانتے ہیں صحافی کے سوا ل پر نوازشریف نے کیا جواب دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کررہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنالی ہے، ایسی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون رہا ہے ؟ لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں،لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا، وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے بھاگ آئے۔

بدھ کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاہور کے عوام نے گزشتہ روزتیسری بار عمران خان کو مسترد کر دیا ہے وہ وکٹ گرانے کا بہانہ کر کے لاہور سے بھاگ آئے ہیں، عمران خان کی تو لاہور میں اپنی وکٹ گر گئی ہے، 2013میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے، عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں، آج کی نوجوان نسل جو عمران خان کا ساتھ دیتی تھی، مایوس ہو چکی ہے، نوجوان نسل جان چکی ہے کہ عمران خان کون سی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں، یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے لیکن حکم پر تیر پہ مہر لگا دی، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہے۔ صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کی چوہدری نثار سے 35سال رفاقت رہی، کیا آپ ان کو منانے جائیں گے؟ جس پر نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا، صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اگر میاں نواز شریف منانے آئے تو مان جاؤں گا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے کہی ہے؟۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…