بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سگریٹ نہ ملنے پر آگ

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک ) پٹرول پمپ پر گاڑی میں فیول بھرواتے ہوئے اگر کوئی خاتون آپ سے سگریٹ مانگے تو منع کرنا آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے کیونکہ ایسی صورتحال کا سامنا مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص کو کرنا پڑا جس نے سگریٹ دینے سے انکار کیا تو خاتون نے اس کی گاڑی کو ہی آگ لگا دی۔مقبوضہ بیت المقدس میں بیتھیلیم روڈ پر واقع ایک پیٹرول پمپ پر خاتون نے ایک شخص سے سگریٹ مانگی جواپنی گاڑی میں فیول بھروانے میں مصروف تھا، سیگریٹ دینے سے انکار پر خاتون حواس باختہ ہوگئی اور لائیٹر سے اس کی گاڑی میں بھرے جانے والے فیول کو ہی آگ لگادی جس کے نتیجے میں گاڑی نے آناً فاناً آگ پکڑ لی اور مکمل طور پر جل گئی جب کہ اس کے نتیجے میں پٹرول پمپ بھی جزوی طور پر جل گیا۔خاتون کے اس اقدام سے مذکورہ شخص جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب رہا جب کہ پولیس نے کچھ دیر بعد ہی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے جب خاتون کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کردی تاہم عدالت نے خاتون کا نفسیاتی معائنے کرانے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…