منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کا وہ گاؤں جہاں زندہ لوگوں کو آگ میں بھونا جاتاہے،وجہ جا ن کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا میں پائی جانے والی عجیب و غریب رسموں کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بیماریوں سے بچاﺅ اور خوش قسمتی کے حصول کے لئے لوگوں کو آگ کے شعلوں پر بھوننے کی رسم واقعی حیرت انگیز اور ناقابل یقین ہے۔

اس ریاست کے دور دراز دیہات میں ہر سال گیارہ روزہ میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس کی سب سے اہم تقریب زندہ انسانوں کو دہکتے شعلوں کے اوپر لٹکانا ہے۔ اس رسم میں 10 سے 65 سال عمر کے افراد شرکت کرسکتے ہیں جن کے پیروں کو لکڑی کے ایک ستون سے باندھا جاتا ہے اور پھر انہیں دھیرے دھیرے بھڑکتے ہوئے شعلوں کے قریب لایا جاتا ہے۔ اس دوران ایک ہندو پنڈت منتر پڑھتے ہوئے آگ پر تیل ڈالتا ہے تاکہ اس کے شعلے مزید بھڑکیں۔  جریدے ”میل آن لائن“ کے مطابق تقریب میں شامل ایک 16 سالہ لڑکے ارون نائیک نے بتایا کہ یہ رسم نا صرف آگ پر جھولنے والے شخص کو ہر طرح کی بیماریوں اور تکلیفوں سے پاک کردیتی ہے بلکہ گاﺅں کے لئے خوش قسمتی اور خوشحالی کا سبب بھی بنتی ہے۔ ریاست جھاڑ کھنڈ کے دیہاتی اسے قدرتی آفات مثلاً قحط، خشک سالی اور وبائی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔ رسم میں شرکت کرنے والوں کا عقیدہ ہے کہ دیوتا شیوا اور دیوی پاروتی ان کی حفاظت کرتے ہیں اور انہیں آگ کے شعلوں سے نقصان نہیں پہنچتا۔ اس رسم کو مقامی زبان میں چتیا منڈا پوجا کہا جاتا ہے اور اس میں شمولیت کے لئے جنوبی اور مشرقی بھارت کے دور دراز علاقوں سے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رسم ہزاروں سال سے جاری ہے اور ماضی میں لوگوں کو جسم میں آہنی کنڈا ڈال کر آگ کے اوپر لٹکایا جاتا تھا مگر اب اس مقصد کے لئے لکڑی کا ستون استعمال کیا جاتا ہے جس کے ساتھ الٹا لٹکا کر لوگوں کو شعلوں کے قریب کیا جاتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…