واشنگٹن (این این آئی)ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ مہدی حسن نے کہاہے کہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی بہت زیادہ ہے اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی بھی اسی لئے ہوتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس بارے میں حکومت کا کردار ہمیشہ معذرت خواہانہ ہوتا ہے۔ اس لئے انسانی حقوق کی
صورت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اکثر حکومتی اداروں کی طرف سے ہوتی ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ایک کمزور حکومت ہے اور بہت سے شعبوں میں اس حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی۔ ان میں انسانی حقوق اور مذہب کے شعبے بھی شامل ہیں۔