جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت : چور سونے کا ہار کھاگیا

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی سے گرفتار ہونے والے ایک لٹیرے کے ساتھ پولیس کسی بھی قسم کی سختی کرنے کی بجائے اس کا بہت خیال رکھ رہی ہے اور اسے نہایت خاص غذا کھلا رہی ہے۔
تیس سالہ یادو کو ایک 52 سالہ خاتون سے سونے کا ہار چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون کے شور مچانے پر پولیس اور راہگیروں نے یادو کو پکڑلیا لیکن جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس سے ہار برآمد نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کو ممبئی کے سائن ہسپتال بھجوایا جہاں ایکسرے میں معلوم ہوا کہ سونے کا ہار اس کی خوراک کی نالی میں موجود ہے۔ پولیس نے ہار کے حصول کے لئے ملزم کو بکثرت کیلے کھلانے شروع کردئیے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ہار کو اس کے جسم سے باہر لانے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہار یادو کے جسم میں سفر کرتا ہوا اس کے معدے تک پہنچ چکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ عنقریب اس کے جسم سے خارج ہوجائے گا۔دہلی شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر دیبانگشو دام نے بات کرتے ہوئے اس منفرد طریقے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ واقعہ کسی دور دراز گاﺅں میں پیش آیا ہوتا تو حیرانی کی بات نہیں تھی لیکن ممبئی شہر میں اس طرح کے طریقے استعمال کرنا عجیب بات ہے کیونکہ ڈاکٹر بآسانی دست آور ادویات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید یہ طریقہ اختیار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کی نظر میں یہ سستہ ترین اور آسان ترین نسخہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…