جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

گجرات یونیورسٹی کی طالبات کیساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ،شہبازشریف کا فوری نوٹس، رپورٹ طلب

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

گجرات (آن لائن)گجرات میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا جس کے بعد ایک ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔گجرات کے علاقے ڈنگہ میں تین طالبات یونیورسٹی جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے اور لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔جائے وقوعہ پر موجود افراد نے موٹرسائیکل سواروں کا تعاقب کیا

اور اس دوران ایک ملزم کو پکڑ لیا جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شہریوں نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے دیگر دو ملزمان کی تلاش شروع کردی۔دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی طالبات میں 2 بہنیں اور ان کی ایک دوست شامل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ طالبات کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔پاکستان میں تیزاب گردی پر قانون سازی کے باوجود یہ واقعات تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…