اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب پولیس نے ایک کاررروائی کے دوران3 دہشت گرد گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، دہشت گردوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخواہ کے علاےق ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ گھر میںموجود بھاری مقدار میں اسلحہ،بارودی مواد بھی برآمد کر لیا ہے،پولیس کے مطابق تینوں ملزموں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ،دہشت گرد ایبٹ آباد میںتخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے،پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔