جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ہمارے لیے واہگہ بارڈر کھولا جائے، افغان صدر کا مطالبہ

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوز ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کی برامداد کے لیے پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر نہ کھولے جانے پر پاکستان کے برا مداد کے خلاف اقدمات اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ہندوستانی اخبار دی ہندو کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کی جانب سے افغان ٹرکوں کو پاکستان سے ہندوستان جانے سے روکے جانے پر کہا کہ ’ہم وسطی ایشیا کے لئے پاکستانی ٹرکوں کے راستوں کو بند کردیں گے‘۔افغان صدر اشرف غنی ان دنوں ہندوستان میں اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ عمل ’برابری و خود مختاری‘ پر سوالیہ نشان ہے اور پاکستان کو 2011ء4 میں ہونے والے پاک افغان ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ معاہدے پر عملدرامد کرنا ہوگا، جس کے تحت دونوں ممالک تجارت کے لیے ایک دوسرے کے زمینی راستے استعمال کرسکتے ہیں۔دی ہندو کے مطابق ہندوستان سامان لے جانے والے افغانستان کے ٹرکوں کو پاکستان ہندوستانی سرحد کے قریب موجود اخری چیک پوسٹ واہگہ تک جانے کی اجازت دیتا ہے، تاہم ان ٹرکوں کو واہگہ سے ایک کلو میٹر دور اٹاری چیک پوسٹ تک جانے کی اجازت نہیں ہے۔گزشتہ روز ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان افغانستان سے تجارتی معاہدوں کا خواہشمند ہے جس کی باعث شاید ہندوستان اے پی ٹی ٹی اے کا حصہ بن جائے گا۔افغان صدر نے بدھ کے روز کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جس کے دوران انہیں زمینی راستے سے ہونی والی تجارت کے مسائل کے حوالے سے اگاہ کیا گیا۔اشرف غنی نے داعش کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کا خطرہ ریاست کا تختہ الٹنے کی کوششوں میں مصروف طالبان سے مختلف ہے۔

مزید پڑھئے:آسٹریلیا سے اسلام آباد تک

انہوں نے داعش کے خطرے کے حوالے سے کہا کہ اس بار قیمت اسٹیٹ کی صورت میں نہیں بلکہ تباہی کی صورت میں ادا کرنی پڑے گی۔افغان صدر نے کہا کہ ان کے ریاست کو میدان جنگ بنایا جا رہا ہے اور ہمارے لوگ تماشہ دکھانے کے لیے بے دردی سے مارے جا رہے ہیں۔افغان صدر اشرف غنی نے لشکر طیبہ اور تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دراندازی کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب ’ڈرائیور تبدیل ہوگئے ہیں‘۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…