اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگلے عام انتخابات کے موقع پر سمندر پار پاکستانیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر سمندر پار پاکستانیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن
قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں حقیقی سے کوسوں دور ہین ترجمان کیمطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے گزشتہ کچھ عرصے سے کام جاری ہے اور اس سسٹم پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ملک ووٹ کی سہولت دینے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر بھی کام کیا جائے تاکہ ہر قسم کے نقائص سے پاک سسٹم کو سامنے لایا جاسکے۔