اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میڈیا پر ایسی اطلاعات کہ خوراک کے پیکٹس میں گائے کا گوشت بھیج کر پاکستان نے نیپالیوں کو ناراض کردیا تھا، دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ اول تو نیپال کی آبادی کی اکثریت ’’ہندو ہے، بدھ مت کی پیروکار نہیں‘‘ اور ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں میں معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ڈان کو بتایا کہ ’’ہم نیپالی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ پاکستان سے آنے والے خوراک کے پیکٹوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میڈیا کی رپورٹوں کے برعکس نیپالی حکام نے پاکستان کی جانب سے خوراک کے پیکٹوں پر مشتمل ایک اور طیارہ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔‘‘واضح رہے کہ یہ تنازعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا تھا، جب کھٹمنڈو کے ہسپتال میں ہندوستانی ڈاکٹروں نے نشاندہی کی کہ زلزلے کے متاثرین کے لیے پاکستان سے بھیجی گئی امدادی سامان میں ’بیف مسالہ‘ کے پیکٹس شامل ہیں۔