ساہیوال(آن لائن) نا اہلی کے فیصلہ سے ضلع ساہیوال کے ایک سابق ایم این اے ایک وزیر سمیت سابق ایم پی اے بھی متا ثر ہو کر تا حیات نا اہل ہو گئے ہیں ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق وزیرا عظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے پاکستان کے ۂناگیر ترین کے آئین کے آرٹیکل 16ون ایف کے تحت تا حیات نا اہل ہو نے کے بعد ضلع ساہیوال سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے اور ویسٹ پنجاب کے صدر رائے حسن نواز جو 28دسمبر 2016کو نا اہل ہو گئے تھے اور ان کی نا اہلی سپریم کورٹ کے
تین رکنی بنچ نے 16ون ایف کے تحت کی تھی مگر تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں ویسٹ پنجاب کا صدر بنا رکھا تھا ۔سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال اور مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ جعلی ڈگری کیس میں نا اہل ہو گئے تھے اور پیر ولایت شاہ کھگہ اب یونین کونسل کے چئیر مین ہیں ۔سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد رائے حسن نواز ویسٹ پنجاب کی صدارت پر اور پیر ولایت شاہ کھگہ یونین کونسل کے چئیر مین کی سیٹ پر تا حیات نا اہل ہونے کے سبب بر قرار نہیں رہ سکیں گے۔