کھلنا(نیوز ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلا دیش کے 332 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم کو اپنی پہلی اننگزمیں بنگال ٹائیگرز پر296 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد 628 پر آو¿ٹ ہو گئی۔
کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو اسد شفیق اور سرفراز احمد 51، 51 کے ساتھ موجود تھے لیکن سرفراز احمد اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 31 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 82 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے جب کہ اسد شفیق 83 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ یاسر شاہ نے 13 جب کہ ذوالفقار بابر نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے ہی آو¿ت ہوئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 6، شواگتا ہوم نے 2 جب کہ محمد شاہد اور شکیب الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے تیسرے دن پاکستان نے کھیل کا آغاز 227 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے پر کیا تو محمد حفیظ 137 جب کہ اظہر علی 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ 277 کے مجموعی اسکور پر اظہرعلی 83 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اظہرعلی اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 227 رنز بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 339 رنز پر گری جب یونس خان 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو چوتھا نقصان 402 کےمجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ ڈبل سنچری بنا کر آو¿ٹ ہوئے، انہوں نے 224 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ کپتان مصباح الحق 468 رنز کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ ہوئے انہوں نے بھی نصف سنچری اسکور بنائی اور 59 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 537 رنز بنالئے ہیں جب کہ اسد شفیق 51 اور سرفراز احمد 51 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بنائے ہیں اس طرح پاکستان کو بنگلا دیش پر 205 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
کھلنا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف 628 رنز پر آﺅٹ
1
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں