اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نام ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے لئے خوف کی علامت ہے۔ نومبر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام کے اعزازمیں ظہرانے کے موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی پاکستان کے سلامتی امور میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جب کہ ظہیرالاسلام کی تعیناتی کے دوران آئی آیس آئی کے کردار اور صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی پاکستان کا ایسا ادارہ ہے جو ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہے، ہمارے اعلیٰ خفیہ ادارے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور یہ تعاون اور ہم آہنگی مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام آئندہ ماہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مقرر کئے جانے والے سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
چودھری نثار نے آئی ایس آئی کے بارے میں کیا کہا ‘ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کا احوال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان
-
رابی پیرزادہ کے اپنی شادی اور خلع پر انکشافات















































