فیصل آباد (آئی این پی)صو با ئی وزیر قانون را نا ثناء للہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اور سقوط ڈھا کہ جیسے سا نحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا ایک منصو بے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں ترقی کا عمل رک چکا ہے ہمارے ساتھ ہر فورم پر نا انصا فی ہو رہی ہے ہمارے ساتھ انصاف ہماری قوم کر ئے گئی اصل انصاف وہی ہو گا پا نا مہ کیس میں میاں نواز شریف کی مقبو لیت میں اضا فہ ہو رہا ہے۔
جس کا پتہ الیکشن میں چل جا ئے گا ن لیگ سے جا نے والوں کا تعلق ن لیگ سے نہیں تھا 5سال تک ان تمام ایم این ایز ایم پی ایز نے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے حکومت کی مدت جب صرف 52دن رہ گئی ان کو جنوبی پنجاب کو صو ب بنانے کی فکر ستا نے لگی پنجاب سے پیپلز پارٹی کا وجود پہلے ہی ختم ہو چکا ہے پاب بیٹا مل کر اس مرتبہ سندھ بچا لیں تو بڑی بات ہے صو با ئی وزیر قانون نے خدشہ ظا ہر کیا کہ ن لیگ کی حکو مت کے ختم ہو تے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن زبردستی بو تل سے باہر نکالا جا ئے گا وہ گز شتہ روز ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی شازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں ایک ہی قسم کے الزامات پر کسی کو سزا اور کسی کو با عزت بری کیا جا رہا ہے ن لیگ اعلیٰ عدلیہ کا احترام کر تی ہے ہر فیصلے کو خندہ پیشا نی قبول کیا احتجاج ہمارا حق ہے عد لیہ کے ساتھ ٹکرائو نہیں عوا می عدا لت نے میاں نواز شریف کے خلاف ہو نے والے اقامہ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو دیوار سے لگا نے کی کوششیں ہو رہی ہیں عوام کی طا قت سے ان کو ناکام بنا دیں عمران خان پر سخت تنقید کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاگل خان نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے صاف کیا جا نے والا کچرا اٹھا لیا انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن 2018صاف اور شفاف ہو ئے جن کو ئی امید نظر نہیں آ رہی تو ن لیگ بھاری اکثریت کا یاب ہو گی۔
پی ٹی آئی کے سیا سی تابوت میں آخری سٹیل کا کیل الیکشن میں ٹھونک دیں گے انہوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان ایک نا کام نجو می ہے پنڈی کے عوام الیکشن 2018میں اس شیطان کے سیا سی تا بوت کو نا لہ لئی میں بہا دیں گے آ نے والا وقت بھی میاں نواز شریف کا ان کی حکمت عملی کی وجہ سے آج پاکستان ترقی منزلیں طے کر رہا ہے جسے روکنے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں۔