کراچی ( نیوزڈیسک ) ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی جانب سے تہلکہ خیز پریس کانفرنس کی گئی جس میں ان کی جانب سے 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے حاصل کی ہے۔اس کے جواب میں ایم کیو ایم کے رہنماءواسع جلیل نے کہا ہے کہ راو انوار کی پریس کانفرنس اس سال کی مزاحیہ ترین پریس کانفرنس تھی۔ انہوں نے الزم لگایا کہ ایس ایس پی راو انوار کی پریس کانفرنس ایک ڈرامہ تھا جس میں طاہر نامی شخص طوطے کی طرح یاد کیا ہوا سبق پڑھ رہا تھا۔ واسع جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس کا ہم بھرپور جواب دیں گے۔